موٹرسائیکل و رکشہ کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی

منگل 19 اپریل 2016 18:03

جھنگ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء ) رکشے اور موٹرسائیکل کے تصادم میں عورت سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ رشیدپور کی صفیہ بی بی اپنے تین رشتہ داروں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شورکوٹ سے واپس گھر آ رہے تھے،جب وہ رشیدپورہ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنیوالے رکشے سے ان کی ٹکر ہو گئی،جس سے موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122 کے نے تین افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے فارغ کر دیاجبکہ صفیہ کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں