تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہئیں ٗ ڈویژنل کمشنر نسیم نواز

سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ سنبھالنے کاماہر ہونا چاہیے ٗ گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 16:31

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر)نسیم نواز نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہئیں تاکہ بھرپور اورپراعتماد احساس تحفظ برقرار رہے۔انہوں نے یہ ہدایت ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور دیگر کالجز میں سیکورٹی انتظامات کوچیک کرتے ہوئے جاری کی۔

آر پی اوبلال صدیق کمیانہ بھی ان کے ہمراہ تھے ٗ ڈی سی او نادر چٹھہ،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مہر شفقت اﷲ مشتاق اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سیکورٹی امورکا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام فوری مکمل کیا جائے اوراس دوران ضروری متبادل بندوبست اوراضافی سیکورٹی سٹاف کو متعین کرکے انہیں چوکس رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کی نوعیت اورفعالیت کو بھی چیک کے اور کہا کہ سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ سنبھالنے کاماہر ہونا چاہیے۔کمشنر نے سیکورٹی کنٹرول روم،سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی اوران کی ڈائریکریشن،سیکورٹی چوکیوں،مین گیٹ اور چھتوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیز اور دیگر اقدامات کو بھی چیک کیا۔کمشنر نے حویلی بہار شاہ میں لگائے جانے والے انرجی پلانٹ کے مقام کا بھی دورہ کیااورانجینئر ودیگر ورک فورس کے لئے حفاظتی امور کا چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔

آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی امور کی تسلسل کے ساتھ نگرانی کی جارہی ہے اور سامنے آنے والی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے۔ڈی سی او اور ڈی پی او نے ضلع میں سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں