اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سید احسن رضا بخاری کو تبدیل کر دیا گیا

منگل 26 اپریل 2016 18:32

جھنگ۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء )اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سید احسن رضا بخاری تبدیل ہو کر ایس اینڈ جی اے ڈی میں چلے گئے جبکہ ان کی جگہ گوجرانوالہ میں سب رجسٹرار شبیر احمد بٹ کو ٹرانسفر کر کے اے سی اٹھارہ ہزاری تعینات کیا گیا ہے، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن رضا بخاری نے کہا کہ وہ یہاں ستمبر2014میں آنیوالے سیلاب جس سے تحصیل بھر میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے کے موقع پر تعینات ہوئے اس ڈیزاسٹر سے ہونیوالی تباہی کو انہوں نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ،علاقے کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی سے لیکر اس نوزائیدہ و پسماندہ تحصیل کو فنکشنل کرنے سرکاری اداروں دفاتر کے قیام اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انہوں نے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں