ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار جاں بحق ، پانچ افراد زخمی

جمعرات 28 اپریل 2016 18:33

جھنگ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ ڈیرہ غازی خان سے چاوینڈا جانے والی مسافر بس نیا لاہورکے قریب ٹائی راڈ کھلنے کے باعث اُلٹ گئی جس سے37سالہ زبیدہ بی بی 38سالہ سُریابی بی 20 سا عاطف 51سالہ نسیم بی بی اور30سالہ گلشن بی بی شدید زخمی ہوئی، دوسرا حادثہ چنیوٹ روڈاڈا 15 میل کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکڑ ٹرالی کے درمیان پیش آیا جس سے35سالہ پولیس ملازم محمد اسلم ولدفضل دین شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو1122 کی ٹیم نے انتہائی تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں