انسداد پولیو مہم کے دوران افسران مانیٹرنگ اور نگرانی کے نظام کو فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں، ڈی سی او جھنگ

پیر 16 مئی 2016 17:24

جھنگ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء ) انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران مانیٹرنگ اور نگرانی کے نظام کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس ضمن میں مہم کے آغاز سے قبل حائل رکاوٹوں کو فوری طورپر دور کیاجائے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسرکوآرڈی نیشن ہارون رشید نے آئندہ تین روزہ 23مئی تا 27مئی 2016ء پولیو راؤ نڈ کے حوالہ سے محکمہ صحت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ غلام قادر نے آ ئندہ تین روزہ 23مئی تا 27مئی 2016ء پولیو راؤ نڈ کے حوالہ سے مکمل کئے گئے انتظامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ آئندہ راؤنڈ کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ55ہزارسے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ پولیوراؤنڈ کے دوران ضلع کی 85یونین کونسل میں 923موبائل،43ٹرانزٹ اور 97فکس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں گی ۔ بعد ازاں ڈی او سی ہارون رشید نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مانیٹرنگ و نگرانی کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں