پولیس دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی اورکرائم کے خاتمے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے،ڈی پی او جھنگ

پیر 16 مئی 2016 17:24

جھنگ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء ) ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعودسندھو نے کہا ہے کہ پولیس دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی اورکرائم کے خاتمے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے پولیس اگر کسی واردات یا مشکوک سرگرمی میں کارروائی میں سستی کرے تو عوام انہیں بذریعہ ایس ایم ایس براہ راست اطلاع کر یں انہوں ان خیالات کا اظہار تھانہ اٹھارہ ہزاری میں لگائی جانیوالی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی، مقامی ایس ایچ او مہر محمدریاض اور مقامی عمائدین و معززین علاقہ بھی موقع پر موجود تھے ڈی پی او نے کہا کہ عوام جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی بالکل حمایت نہ کریں جہاں کوئی ایسا شخص نظر آئے اس کی اطلاع فوری پولیس کو کی جائے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے آٹھ دس افراد دیگراضلاع میں دہشت گردی میں ملوث ہیں جن میں سے چار پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں ہمایوں مسعود سندھو نے اس موقع پر لوگوں کی پولیس سے متعلقہ شکایات توجہ سے سنیں اور ان کے ازالے کیلئے موقع پراحکامات صادر کیے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں