جھنگ، دو خواتین کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمات درج

پیر 16 مئی 2016 17:24

جھنگ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء ) جھنگ کے دو مختلف تھا نوں میں دو خواتین کے ساتھ اغواء کے بعد زیادتی کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلا مقدمہ پولیس تھانہ موچیوالہ میں چک نمبر 266۔کے رہائشی مصعبدار کی درخواست پر ملزمان محمد فیصل وغیرہ چار افراد کے خلاف اس کی بیٹی مسماة(ص۔

(جاری ہے)

پ)کو حرام کاری کی نیت سے اغواء کرنے اور اس کے ساتھ زناء حرام کاری کر نے پر درج کیا ۔ دوسرا مقدمہ پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری نے روڈو سلطان کے رہائشی ارشاد حسین کی درخواست پر ملزم محمد مصطفی عرف عمر دراز کے خلاف اس کی بیوی مسماة(ز۔ب)کے ساتھ زناء حرام کاری کر نے پر درج کیا ۔ مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں