جھنگ ٗ تیز رفتار مسافر بس اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ٗ تین افراد زخمی

جمعہ 17 جون 2016 17:49

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء) جھنگ روڈ پر منکیر ہ کے علاقہ کیسانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ٗ ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھکر سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اکبری بی بی زوجہ چوہدری افتخار سکنہ منڈی ٹاؤن جاں بحق اور مریم ستار ولد محمد ارشد ،سکینہ بی بی زخمی ہو گئی جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ پہنچا دیا گیا ۔دریں ا ثنابرکت والا کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں عبدالعزیز میو جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔جنھیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں