رمضان المبارک میں زکواةاور فطرانہ غریب اور بیوگان کو دیکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا افضل ترین عباد ت ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:05

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) رمضان المبارک میں زکواةاور فطرانہ غریب اور بیوگان کو دیکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا افضل ترین عباد ت ہے ان خیالات کا اظہارآل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصرمحمودنے اپنے ایک بیان میں کہاانہوں نے کہا کہ رمضان ا لمبار ک برکتوں،رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریم ﷺکی خوشنودی حاصل کرنیکا آسان ذریعہ غریب ،ناداربیو گان کو ا پنی خوشیوں میں شامل کرنا افضل ترین عبادت سے کم نہیں ہے اپنی مدد آپکے تحت معاشرے میں بہتر تبدیلی لانے کیلئے عملی طور پر کوشاں رہیں ہما را مذہب دین اسلام ہمیں ایک دوسرے لکی ہر ممکن مدد کرنیکا اور دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے دنیا وآخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کیلئے حقوق العباد کی ادائیگی بے حد ضروری ہے قیامت کر روز وہی لوگ سرخرو ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں