ٹریفک پولیس جھنگ نے جون2016 میں 8 ہزار 45چالان کر کے 2کروڑ 64لاکھ 2ہزار ایک سو روپے جرمانہ وصول کیا

جمعہ 15 جولائی 2016 18:41

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جولائی ۔2016ء) ٹریفک پولیس جھنگ کی کارکردگی ماہ جون2016 میں 8 ہزار 45چالان کر کے 2کروڑ 64لاکھ 2ہزار ایک سو روپے جرمانہ وصول کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8ہزار 45چالان کر کے 2کروڑ 64لاکھ 2ہزار ایک سو روپے جرمانہ وصول کیا ہے جس میں موٹر سائیکل کے چالان 5410، ویگنوں کے 695،ٹرک اور ٹریلر 635اور دیگرگاڑیوں کے 177چالان کیئے گئے اس طرح بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر1805،بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے 298، اوور لوڈنگ پر 916، غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 790،کم عمری میں ڈرائیونگ پر 214، بگیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 552، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 308، کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں کے 48، غلط گاڑی پارکنگ پر 65، زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے 50، ٹریفک میں رکاوٹ بننے پر 48، جبکہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر 2542چالان کیئے گئےDSPٹریفک اعجاز مسعود مان نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ چالان کی زحمت سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں