وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لوگوں کوان کی دہلیزپرعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی سی او

ہفتہ 6 اگست 2016 18:25

جھنگ۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کوان کی دہلیزپرعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور فعال بنانے کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں ، اس ضمن میں محکمہ صحت کے افسران اور عملہ ورکنگ کے دائرہ کار کو بڑھائیں۔

یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں موبائل ہیلتھ سروس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ر کن صوبائی اسمبلی چوہدری خالد غنی،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عامر شہزاد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر، ایم ایس ڈاکٹر حاشر اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظفر سیال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر شورکوٹ کا بھی دورہ کیااور فرد ملکیت و انتقالات کے سلسلہ میں آنے والے اراضی مالکان سے سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگو کی۔

انہوں نے محکمانہ سروسز کے معیار میں بہتری لانے کے حوالہ سے سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی اوردیگر امور کی مانیٹرنگ کو روزانہ کی بنیاد پر سو فیصد یقینی بنانے پر زور دیاڈی سی اوغازی امان اللہ نے انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ اراضی مالکان کی زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹائیں،اس ضمن میں عوام کی خدمت، فلاح و بہبود اور دادر سی میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں