ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کے دفتر میں موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 1 ستمبر 2016 18:11

جھنگ۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پرایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ کے دفتر میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر ملازمین کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور علاج کیلئے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر نے کہا کہ ڈی سی اوکی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سرکاری ملازمین کو عملی طورپر اس انقلابی سہولت سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کی کارکردگی کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ طارق لک ، ڈاکٹرز اور ڈسپنسر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں