ڈی آئی جی جیل خانہ جات کاڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ، اسیران کو فراہم سہولیات اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 18:11

جھنگ۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا عبد الرؤف نے کہا ہے کہ جیلوں کی سکیورٹی اور قیدیوں و حوالاتیوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں ، انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے موقع پر کہی، رانا عبد الرؤف نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے معائنہ کے دوران صفائی اور سکیورٹی کے نظام پراطمینان کااظہار کیا اور اسے برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی، ڈی آئی جی نے دورہ کے دوران لنگر خانہ میں قیدیوں کیلئے تیار کئے جانیوالے کھانے کا معیار بھی چیک کیا،وہ اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے اور ان کے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا،اس موقع پر شیخ محمد افضل جاوید سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشیداور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں