ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ڈاکٹر طارق سعید

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:44

جھنگ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اپنی خدمات سے عوام کو مستفید کرتے رہیں گے اس ضمن میں شہریو ں کابھی فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر ریسکیو1122میں ریسکیوٹیم کی عید الاضحی کی دو روزہ کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے دو ایام کے دوران 1460 کالزموصول ہوئیں جن میں 225 ایمرجنسی اور جبکہ 1235دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے 225 ایمرجنسی کالز پرعمل درآمد کرتے ہوئے 80روڈ ایکسیڈنٹ اور 118میڈیکل ایمرجنسیزڈیل کرنے کے علاوہ ایک آگ لگنے کے واقعہ 03کرائم کالز اور 23 متفرق واقعات شامل تھے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ریسکیوکیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو روز میں248 افراد کو ریسکیو کیا گیاجن میں سے 90مریضوں کو ابتدائی طبی امدا ددی گئی اور 158مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور اس دوران09 افراد مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں