ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی نیشنل ڈیزاسٹرآگاہی ڈے منایا گیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 17:19

جھنگ۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر آٹھ اکتوبر کو ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی نیشنل ڈیزاسٹرآگاہی ڈے منایا گیا، اس موقع پر ریسکیو1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن جھنگ سے ایوب چوک تک ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید،ریسکیو سیفٹی آفیسرآصغری پروین،کنٹرول روم انچارچ طاہر عباس،اکاونٹ افیسر ضیاء شاہد،اسٹیشن کوآرڈینیٹرمحمد امین،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارج علی چنار عباس،میڈیا سیل انچارج محمد زبیر کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیوافسران اورریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج سے گیارہ سال قبل آٹھ اکتوبر 2005 پاکستان میں آنیوالے تباہ کن زلزلہ میں ہزاروں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی تھیں اور مجموعی طور پر 33لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تھے جبکہ پانچ ارب ڈالر مالیت کی املاک تباہ وبرباد ہو گئی تھیں ،اس حوالہ سے آٹھ اکتوبر کا دن پاکستان میں ہر سال ڈیزاسٹر آگاہی ڈے کے طورپرمنایا جاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں