جھنگ٬ آٹھ محرم الحرام کے تین مرکزی جلوس قصر زہراء میں اختتام پذیر ہوگئی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:40

․ جھنگ۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) جھنگ میں آٹھ محرم الحرام کے تین مرکزی جلوس نکالے گئے جو کہ اکٹھے ہو کے شا م کے وقت قصر زہراء میں اختتام پذیر ہو گئے۔ آٹھ محرم الحرام کا تعزیہ ٬علم اور ذولجناح کا مرکزی جلوس پرانی عید گاہ سے برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

دوسرا علم اور ذوالجناح کا جلوس طالب حسین کے مکان سے جبکہ تیسرا تعزیہ علم اور ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سجادیہ گلی بوہڑ والی سے برآمد ہو ا یہ دونوں جلوس مر کزی جلوس میں شامل ہو کر قصر زہراء میں شام سات بجے اختتام پذیر ہو گئے ۔

جلوس کے شرکاء پورا راستہ نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے ۔ ا س موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں کی کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں