جھنگ٬اما م بار گاہ قصر زہرہ سے برآمد ہونے والا نویں محرم الحرام کے علم کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 22:13

جھنگ ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) جھنگ میں نویں محرم الحرام کا علم کا مرکزی جلوس اما م بار گاہ قصر زہرہ سے برآمد ہوا اور اپنے روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر بتول پر اختتام پذیر ہو گیا ۔ضلع بھر میں نو یں محرم الحرام کے حوالے سے مجموعی طور پر 67۔جلوس نکالے گئے اور 202۔ مجالس عزاء منعقد کی گئیں ۔

(جاری ہے)

امام بارگاہ قصر زہرہ سے برآمد ہو نے والا علم کا مرکزی جلوس اپنے روائتی مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر بتول محلہ حسنانہ میں اختتام پزیر ہو گیا ۔ جلوس کے شرکاء تمام راستہ نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے ۔ جلوس کے راستوں میں کھانے پینے کی مختلف اشیا ء کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے اور کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے جلوس کے تمام راستوں کی مانیٹرنگ جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں