ریسکیو اہلکاروںنے محر م الحرام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا٬ڈاکٹر طارق سعید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:32

جھنگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے محر م الحرام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اُنہوں نے بتایا کہ عشرہ محرم میں ریسکیو 1122کی ضلع بھرمیں 1200 پوسٹیں بنائی گئیں جن پرتمام ریسکیو عملہ کے ساتھ ساتھ 45 ریسکیو رضاکاروں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے 2200 سے زائدافراد کو ابتدائی طبی امداد دی اور 11افراد کو سول ہسپتال جھنگ شفٹ کیا علاوہ ازیں ریسکیو 1122کی سروس ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی لوگوں کو سروس مہیاکرتی رہی اس کے علاوہ دربار سلطان باہو تحصیل احمد پور سیال اور دربامائی باپ شورکوٹ میں بھی حضرت سلطان باہو کے عرس کے حوالہ سے ریسکیو 1122کی گاڑیاں اپنے فرائض انجام دیتی رہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں