وزیر اعلیٰ پنجاب کا شتکا روں کی فلا ح و بہبو د کیلئے دوررس نتائج کی حامل زرعی پالیسیوں پر عمل پیراہیں٬ڈی سی اوجھنگ

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:00

جھنگ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شت کا روں کی فلا ح و بہبو د اور ان کی خو شحا لی کے لئے دوررس نتائج کی حامل زرعی پالیسیوں پر عمل پیراہیں.یہ بات انہوںنے محکمہ زراعت کی طرف سے ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ زراعت ٬ محکمہ انہار٬لائیو سٹاک٬فیسکو٬واٹر مینجمنٹ ٬بنکوں کے افسران ٬ کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکار حضرات نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ کاشتکار حضرات نئے عزم کے ساتھ کھیتی باڑی کر کے اپنی صلاحیتوں کو زرعی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں٬یہ باہمی مشاورت کا فورم ہے اس میں پیش کئے جانے والے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائیگا۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے زرعی شعبے کے استحکام کے لئے صوبہ میں انقلابی زرعی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن میں کاشتکاری کے مشینی طریقوں کو فروغ دیا جا رہاہے۔انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ ٹریننگ پروگرام کے دوران کسانوں کو غیر رسمی فصلات کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کے بارے ترغیب دیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں