جھنگ میں عالمی یوم خوراک کے موقع پر آگہی واک کا انعقاد

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:00

جھنگ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عالمی یوم خوراک کے سلسلہ میں خالص خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگہی واک منعقد کی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو٬ای ڈی او زراعت ڈاکٹر غلام عباس٬ ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ٬ ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور شہریوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

واک جناح ہال کونسل سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ خوراک انسانی زندگی کا بنیاد جزو ہے اور شہریوں کو خالص اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں