ایڈیشنل سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ٬ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:00

جھنگ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد نعیم اورسول جج محمد شہباز حجازی نے ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ محمد جمیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے معائنہ کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 38اسیران /قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم صادر کیا۔

(جاری ہے)

فاضل جج صاحبان نے جیل کے مختلف حصوںکا معائنہ کرتے ہوئے جیل ہسپتال میں طبی سہولتوں کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران زیر علاج مریضوںکی عیادت کی اورعلاج معالجہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا۔

انہوںنے جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاویدکو جیل میں صفائی اور حفظان صحت کے معیا ر٬ قیدیوں کی رہائش خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے موثر اقدمات برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاویداور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں