سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن پر18کروڑروپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جائینگے٬ڈی سی او جھنگ

پیر 17 اکتوبر 2016 16:54

جھنگ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء)ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17ء کے تحت ضلع کی مختلف تحصیلوں کے سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن ٬اضافی کلاس رومز٬بنیادی مرکز صحت اور ڈسپنسریوں کے قیام٬ سیکورٹی انتظامات ٬مختلف سرکاری عمارتوں اور چاردیواری کی تعمیرو مرمت کے کاموں کی 27سکیموں پر 18کروڑ61لاکھ41ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جائینگے۔

وہ گزشتہ روز ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسربلڈنگ نے بتایا کہ 9کروڑ 21لاکھ8ہزار روپے کی رقم سے تحصیل جھنگ کے دس سکولوں کی اپ گریڈیشن جبکہ تحصیل شورکوٹ کے چار سرکاری سکولوںکی اپ گریڈیشن کی 14سکیموں کیلئے 2کروڑ 86لاکھ39ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ 5کروڑ 98لاکھ37ہزار روپے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ خیرا کی چار دیواری ٬ اضافی کلاس رومز٬ کوٹ عیسیٰ شاہ میں بنیادی مرکز صحت٬موضع کوڑیانوالہ اور بلو شہابل میں ڈسپنسری کے قیام کیلئے چار سکیموں کا کام مکمل کیا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ آفیسربلڈنگ نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں اور چاردیواری کی تعمیرو مرمت٬ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرکاری رہائش گاہوں٬ ڈسٹرکٹ کورٹ میں سیکورٹی انتظامات اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کے جبوآنہ میں بنیادی مرکز صحت کی تعمیرو مرمت پر 5کروڑ55لاکھ سے زائدفنڈسے 9سکیمیں مکمل کی جائینگی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان سکیموں پرکام کے آغاز کیلئے 3نومبر تک طلب کئے جانے والے ٹینڈر7نومبر2016 ء کو کھولے جائینگے جس کے بعد تیز رفتاری سے کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ترقی کے ثمرات بروقت پہنچانے کیلئے تمام ترقیاتی کام مقررہ معیاد اوراعلیٰ معیار کے تحت مکمل کروائے جائیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں