جھنگ٬ پی پی 78ضمنی انتخابات کے لئے اہل سنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

جھنگ۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)جھنگ کے حلقہ پی پی 78۔میں ضمنی انتخابات کے لئے اہل سنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ حلقہ پی پی 78۔

(جاری ہے)

سے منتخب ہو نے والی ایم پی اے راشدہ یعقوب کو ہائی کورٹ لاہور نے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہو ئی اور اب اس پر ہو نے والے ضمنی انتخابات کے لئے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔اس موقع پر مولانا مسرور نواز اور مولانا عبدالغفور جھنگوی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں