بھا ئی نے غیرت کے نام پر فا ئرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:10

جھنگ۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) جھنگ کے نواحی گا ئو ں میں بھا ئی نے غیرت کے نام پر فا ئرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس ذرا ئع کے مطا بق گزشتہ رات چک نمبر 265۔ ج ۔

(جاری ہے)

ب میں یوسف نامی نو جوان نے غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ مسما ة (ع)کے سر میں گو لی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ پو لیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں