بہادر خان جھگڑ جماعت اسلامی جھنگ کے امیر منتخب ہو گئے

بدھ 2 نومبر 2016 17:28

جھنگ۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) بہادر خان جھگڑ جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے امیر منتخب ہو گئے ۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی پی پی 78جھنگ کے امیر تھے۔ علاوہ ازیں وہ پہلے بھی متعدد مرتبہ جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے امیر منتخب ہوتے رہے ۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی اور صوبائی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سردار ظفرحسین خان نائب امیرجماعت اسلامی پنجاب ٬ حاجی محمدارشاد منڈ سابق امیر ضلع جھنگ ٬ پروفیسر گوہر صدیقی٬ پروفیسر الطاف حسین ٬ ڈاکٹرعبدالجبار کے علاوہ مقامی اراکین کی اکثریت میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر مقامی مجلس شوریٰ نے باہمی مشاورت سے عارضی طور پر محمدابرار بابر انصاری کو امیرجماعت اسلامی PP-78 مقرر کیا اور جلد ہی اس منصب کیلئے باقاعدہ انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں