ڈی سی او کی زیر صدارت ایجوکیشنل ٹرسٹ بورڈ آف ٹرسٹی کا اجلاس

ہفتہ 19 نومبر 2016 17:21

جھنگ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی زیر صدارت جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ بورڈ آف ٹرسٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں چنا ب کالج میں تعمیراتی کام،فنڈ ز کی دستیابی اور دیگرامور کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمد اویس ملک، پرنسپل چناب کالج زاہد خورشید لودھی، ڈی ڈی او کالجز شریف خان اور دیگر تحصیلوں کے پرنسپلزموجود تھے، اجلاس میں پرنسپل نے کالج میں اضافی بلاک کی تعمیراور ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے تجاویز پیش کی اور دیگر امور پر روشنی ڈالی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں