حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ کے ضمنی انتخابات کی سر گر میاں عروج پر پہنچ گئیں

منگل 22 نومبر 2016 15:05

فیصل آباد/جھنگ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) یکم دسمبرکو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ کے ضمنی انتخابات کی سر گر میاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اورشہر میں ہر طرف ہزاروں کی تعداد میں بینرز، فلیکسز،پوسٹرز،پورٹریٹس،اشتہارات کی بھرمار نظر ۱ٓرہی ہے حتیٰ کہ بینرز کی تعداد حلقہ کے ووٹرز کی تعداد سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ کارنر میٹنگز سمیت ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے اور تمام امیدوار اپنے ہر قسم کے وسائل کے ساتھ میدان میں موجود ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں