جھنگ کے ضمنی انتخاب کیلئے تعینات کئے گئے پریذائیڈنگ آفیسرزو دیگرکی تربیتی ورکشاپ26 نومبر کو منعقد ہو گی

بدھ 23 نومبر 2016 15:06

فیصل آباد/جھنگ۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) یکم دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ کے ضمنی انتخاب کیلئے تعینات کئے گئے پریذائیڈنگ آفیسرز، سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور جونیئر پریذائیڈنگ آفیسرز کی تربیتی ورکشاپ 26نومبر بروز ہفتہ کو صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک گورنمنٹ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹائون جھنگ میں منعقد ہو گی۔

حلقہ پی پی 78شہری نشست جھنگ کے ریٹرنگ آفیسر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر الحسن لنگا ہ نے بتایاکہ خواتین و مرد پولنگ سٹاف کو پولنگ کے روز ان کی ذمہ داریوں سمیت انتخابات کے آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف انعقاد سمیت تمام متعلقہ امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور انتخابات سے ایک روز قبل 30نومبر بروز بدھ کو پریذائیڈنگ ا فسران کو تمام انتخابی میٹریل فراہم کر دیا جائے گا۔

انہوںنے بتایا کہ تمام زنانہ و مردانہ پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسران ،سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ، پریذائیڈنگ آفیسرز ،پولنگ آفیسرز اور دیگر عملہ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ انتخابی عملہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خصوصی شناختی کارڈز جاری کئے جائیں گے اور انتخابی عمل کو شفافیت کے لحاظ سے ہر طرح فول پروف بنایا جائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں