جھنگ کی سیاست کا رخ تبدیل کردیا ، آزاد ناصر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،شیخ وقاص اکرم

جمعہ 25 نومبر 2016 18:22

جھنگ۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وفاقی وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم نے لیگی امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی78آزاد ناصر انصاری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں وارڈ نمبر7جھنگ شہر میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے لیے آپ کا ووٹ بہت قیمتی ہے ایک طرف درخشاں مستقبل اور دوسری جانب اندھیرا ہے۔

آزاد ناصر کی کامیابی سے اندھیرے ختم ہوں گے۔

(جاری ہے)

مخالفین آپ کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہوگئے تو شہر ایک مرتبہ پھر نصف صدی جہالت کے دور میں چلاجائے گا انہوں نے کہاکہ جھنگ کی سیاست کا رخ تبدیل کردیا ہے۔ آزاد ناصر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ قبل ازیں امیدوار آزاد ناصر انصاری نے کہاکہ پذیرائی ملنے پر لوگوں اور ذات باری تعالیٰ کا شکر گزار ہوں یکم دسمبر کو فتح امن پسندوں اور ترقی کے چاہنے والوں کی ہوگی عوام دلوں سے خوف نکال کر انتخابی نشان شیر پر مہر لگائیں کامیاب ہوکر شہرکا ماحول تبدیل کردوں گا اور تفریح پارک تعمیر کروانا اور صحت کیلئے گراؤنڈ آباد کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں