حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر یکم دسمبر کو جھنگ میں مقامی تعطیل ہوگی

اتوار 27 نومبر 2016 13:30

جھنگ/فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)یکم دسمبر بروز جمعرات کو جھنگ میں منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست کے ضمنی انتخابات کے موقع پر جھنگ میں مقامی تعطیل ہوگی۔الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر صوبائی اور ضلعی محکمہ جات کے دفاتر سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے تاہم انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات کئے گئے عملہ سمیت ریزرو سٹاف ڈیو ٹی پر حاضر رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور ترسیل کیلئے انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات عملہ کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر کو پولنگ کے شفاف، غیر جا نبدارانہ، ۱ٓزادانہ،منصفانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امیدوار یا اس کے حامیوں کو الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں