پی پی 78 جھنگ کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کل رات 12 بجے ختم ہو جائیگی

اتوار 27 نومبر 2016 13:30

جھنگ/فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ پر یکم دسمبر کو منعقد ہونیوالے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کل 29 نومبر بروز منگل کی رات 12 بجے ختم ہوجائیگی جس کے بعد کوئی امیدوار کسی قسم کی انتخابی مہم نہیں چلاسکے گااور نہ ہی کسی کو ووٹرز یا رائے دہندگان پر اثر انداز ہونے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان فیصل ۱ٓباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشن کی سو گز کی حدود میں کسی امیدوار یا اس کے حامیوں کو پولنگ کیمپ لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں