یکم دسمبر کو پی پی 78 جھنگ کے انتخابات کی پولنگ کے موقع پر کسی بھی قسم کا آتشیں اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی ہو گی

اتوار 27 نومبر 2016 13:30

جھنگ/فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے یکم دسمبر بروز جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ کے انتخابات کی پولنگ کے موقع پرسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے کسی بھی قسم کا آتشیں اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی ضابطہ اخلا ق کی شق 29 پر سختی سے علمدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاراس پابندی سے مستثنیٰ ہوںگے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی فور ی طور پر شروع ہو کر ریٹرننگ افسر کی طرف سے حتمی نتائج مرتب کرنے کے 24گھنٹے بعد تک برقرار رہے گی اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں