پی پی 78 جھنگ کا ضمنی انتخاب ،جمعیت اہلحدیث اور سنی تحریک کامسلم لیگ ن کے امیدوار۱ٓزاد ناصر انصاری کی حمایت کا اعلان

اتوار 27 نومبر 2016 14:30

جھنگ/فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ پر یکم دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کی سرگرمیاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جمعیت اہلحدیث اور سنی تحریک نے مسلم لیگ ن کے امیدوار۱ٓزاد ناصر انصاری کی حمایت کا اعلان جبکہ جے یو ۱ٓئی (ف) اور جماعت اسلامی نے مسرور نواز جھنگوی کی حما یت کا اعلان کر دیا ہے، ادھر تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور مرکزی شوریٰ کے رکن چوہدری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے علاوہ جماعت اسلامی جھنگ کے امیر مہر بہادر خان جھگڑ اور ارشاد منڈ نے الگ الگ پریس کانفرنسز میں اہلسنت و الجماعت کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا جبکہ دوسری جانب مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالعلیم یزدانی اور سنی تحریک پاکستان کے صوبائی صدرمفتی طاہر ذیشان نے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار ۱ٓزاد ناصر انصاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ قائدین نے اپنے تمام مقامی عہدیداران و کارکنان کوہدایت کی کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں اور ان کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مزید بر۱ٓں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں ارفع مجید شیخ اور پاکستان عوامی تحریک امیدوار رانا محمد نسیم قادری نے اتوار کے روز الگ الگ میڈیا سے بات چیت کے دوران جھنگ کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں