لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کوپی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

مولانا محمد احمد لدھیانوی کا اپنی جماعت کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کے حق میں دستبرداری کا اعلان

پیر 28 نومبر 2016 22:51

جھنگ/فیصل آباد۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے پیر کے روز اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کو یکم دسمبر بروز بدھ کو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے جبکہ نئی پیدا شدہ صورتحال میں اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنی جماعت کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی نا اہلی کے عدالتی فیصلہ کے بعد مذکورہ حلقہ سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور ریٹرننگ ۱ٓفیسر/ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پی پی 78 جھنگ تنویرالحسن لنگاہ نے انکے کاغذات نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی مگر بعدازاں ان کے مخالفین نے لاہور ہائیکورٹ میں انکی اہلیت کو چیلنج کردیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قراردیدیا۔

(جاری ہے)

مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اس فیصلہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ میں اپیل دائر کی جس کی پیر کے روز سماعت کے بعد فل بینچ نے سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مولانا محمدا حمد لدھیانوی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں