غیر معیاری اشیافروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائیگا ،اے ڈی سی

منگل 29 نومبر 2016 11:55

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء)ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائیگا ، اس ضمن میں حکومت پنجاب کے پیور فوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کہ وہ عوام کی صحت اورانہیں بیماریو ں سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر پیورفوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدالقادر نے اجلاس کو بتایا کہ گوشت(بیف، مٹن ،چکن) فروش ،فاسٹ فوڈ،سنیک بارز ، ہوٹلز، ریستورانوں ، مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کے تیار کنندگان ، برگر شاپس، فروٹ جوسز اور دیگر اشیائے خوردونوش تیار کرنے، سٹاک کرنے،فروخت کرنے اور کارخانہ داران کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دکاندار اور ہوٹل مالکان اپنا اور اپنے تمام ملازمین کے فٹنس سرٹیفیکیٹس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ پیورفوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 20ہزار روپے سے 20لاکھ روپے جرمانہ اور انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر زشاہد عباس جوئیہ، ،ْضمیر حسین ، طاہر شیخ اور عامر کنگ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادر،ڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل،اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں