غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈائون شروع

بدھ 30 نومبر 2016 12:49

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) کرایہ داری ایکٹ کے تحت غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران کریک ڈائون کرایہ دار اور مالک مکان کے خلاف تھانہ کوتوالی میں5مقدمات، تھانہ سٹی جھنگ میں3مقدمات،جبکہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں بھی 3مقدمات کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں ۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کریک ڈائون جاری رکھاجائے اور بغیر رجسٹرڈ کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں