نوجوان انتخابی عمل کو زبردست طریقے سے انجوائے کرتے رہے

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:25

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)جھنگ کے شہری حلقہ پی پی 78 میں جمعرات کو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر نوجوان انتخابی عمل کو زبردست طریقے سے انجوائے کرتے رہے جبکہ ان کی جانب سے ایک ایک موٹر سائیکل پر چار چار دوستوں و عزیزوں کو پولنگ سٹیشنوں تک پہنچایا گیا،پولنگ شروع ہوتے ہی جوشیلے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ گئی جو موبائل ٹیلیفونز پر اپنے دوستوں کو بھی جلد از جلد پولنگ سٹیشنوں پر پہنچنے کی تاکید کرتے رہے ،اسی طرح بہت سے نوجوان اپنے تین تین ، چار چار ساتھیوں کو انتہائی خطرناک طریقے سے موٹر سائیکلوں پر بٹھا کر پولنگ سٹیشنوں پر لاتے رہے جس کے باعث پولنگ سٹیشنوں کی رونق بھی دوبالا رہی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں