جھنگ میں مرغی نے شیرکوپچھاڑدیا،آزادامیدوارمسرورنوازجھنگوی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:22

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ میں آزادامیدوارمسرورنوازجھنگوی نے ن لیگ کوشکست دیدی ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ میں ہونے والے ضمنی انتخابا ت کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوارحق نوازجھنگوی کے بیٹے مولانامسرورنوازجھنگوی 48562ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوارآزادناصر35458ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات میں خواجہ سراسمیت کل 25امیدواروں نے حصہ لیاتھا۔(یاسرعباسی)

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں