صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی78جھنگ کے ضمنی انتخاب میں ۱ٓزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 48563 ووٹ لیکر کامیاب،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ۱ٓزاد ناصر انصاری35469 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:29

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی78 شہری نشست جھنگ کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ۱ٓزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 48563 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ انکے قریب ترین مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی ۱ٓزاد ناصر انصاری35469ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ زوجہ محمد یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی ۱ٓزاد ناصر انصاری ،۱ٓزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی ،پی ٹی ۱ٓئی کے میاں ارفع مجید، پی پی پی کے امیدوار سرفراز احمد ربانی اور پاکستان عوامی تحریک کے رانا محمد نسیم قادری سمیت کل 25 امیدوار مد مقابل تھے۔

(جاری ہے)

اس حلقہ کے 97935 خواتین ووٹرزاور 118627 مرد ووٹرز سمیت کل 216562 ووٹرز کیلئے 171 پولنگ سٹیشن اور 418 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جہاں ٹرن ۱ٓئوٹ 40 فیصد کے قریب رہا۔الیکشن کے نتائج کے بعد مولانا مسرور نواز جھنگوی کے سپورٹرز کی طرف سے جھنگ میں زبردست جشن کا سماں دیکھنے میں ۱ٓیا اورجگہ جگہ شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ضمنی الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں