پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کا ضمنی انتخاب،آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب

مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:31

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ مولانا حق نواز جھنگوی کے صاحبزادے آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ کی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا جس کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ پی پی 78کے انتخابی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ارفع مجید ، پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی ، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارنسیم قادری نے بھی ا نتخابی مہم میں حصہ لیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا محمد عارف عرف بوٹا بھی انتخابی امیدواروں میں شامل تھے مگر کوئی بھی امیدوار نمایاں ووٹ نہ کر سکا ۔

کامیاب امیدوار کے حامیوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، اہل علاقہ میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں