نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 6 دسمبر 2016 21:11

جھنگ ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) جھنگ میںصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست سے کامیابی حاصل کرنے والے ۱ٓزاد ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی نے چنبہ ہائوس لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد با ضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف ) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جے یو ۱ٓئی کے بنچوں پر بیٹھیں گے۔

جے یو ۱ٓئی (ف) کے ذرائع نے بتایا کہ چنبہ ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں مولانا فضل ا لرحمن کے علاوہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، محمدسلیم بٹ ایڈووکیٹ،جے یو ۱ٓئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ سمیت کئی دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے مولانا مسرور نواز جھنگوی کو ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ مولانا مسرور نواز جھنگوی نے انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے یو ۱ٓئی (ف ) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں