میاں اعظم چیلہ نے دریائے جہلم پر متعدد علاقوں کو ملانے والے پل کا افتتاح کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 21:11

جھنگ ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ماچھیوال کے قریب دریائے جہلم پر متعدد علاقوں کو ملانے والے پل کا افتتاح مسلم لیگی ایم پی اے الحاج میاں محمد اعظم چیلہ نے کردیا۔ کشتیوں کے ذریعے بنائے گئے اس پل سے ماچھیوال ، ساہجھر، مچھیانہ ،کوٹ شاکر ،چیلہ رجانہ سمیت متعدد علاقوں کی آمد ور فت اور رابطہ آسان ہوگیا ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں کو قبل ازیں آنے جانے میں سو سے ڈیڑھ سو کلومیٹر تک اضافی لمبی مسافت طے کرنا پڑتی تھی جو اب چند کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی ایز افتخار خان بلوچ اور شیخ محمد یعقوب نے بھی شرکت کی مقامی ایم پی اے میاں محمد اعظم نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔ حکومت قوم کو درپیش تمام مسائل حل کرے گی عوام بہت جلد ملک میں خوشحالی دیکھیں گے۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا اٹھارہ ہزاری کی پسماندگی دور کرنے کیلئے گرانٹس دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا میاں اعظم چیلہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پل کے افتتاح کیلئے پہنچے تو موقع پر موجود عوام کی بہت بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں