محکمہ مال سے متعلق لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ڈی او سی

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:56

جھنگ۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ضلع میںمحکمہ مال سے متعلقہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ یہ بات ڈی او سی ہارون رشید نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزضمیرحسن اور طاہر شیخ سمیت پٹواری ، تحصیلدار ،سب رجسٹرار،جنرل اسسٹنٹ ریونیو، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹرز اور محکمہ مال کے دیگر افسران نے شرکت کی، ڈی او سی ہارون رشید نے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں غفلت کوہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،اجلاس میں مختلف مدات میں ریکوریوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ڈی او سی ہارون رشید نے محکمہ مال کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری کے سو فیصد ہدف کو ہرصورت حاصل کیا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں