تعلیم و آگہی پروگرام برائے عوام /ووٹرزکے حوا لے سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:56

جھنگ۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں تعلیم و آگہی پروگرام برائے عوام /ووٹروںکے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال چٹھہ، ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابرار عادل، محمد اکمل ملک ،وکلاء حضرات ، این جی اوز کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سیمینار میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال بھٹہ نے ووٹ کے اندراج کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عزم ہے کہ انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی بہتر بنا تے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ دیکر انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں