ڈی پی او کی زیرصدارت بارہ ربیع الاول کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:38

جھنگ۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء)ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود کی زیرصدارت بارہ ربیع الاول کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے شر کت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی ملک اویس،اے سی شاہد جوئیہ اورڈی او سی ہارون الرشید اورایم پی اے محمد خان بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شر کاء سے ڈی ی او ہمایوں مسعود کا کہنا تھا کہ جس طرح محرم الحرام اور الیکشن کے دنوں میں امن و امان کی فضا کو بر قرار رکھا گیا اسی طرح آقا نامدارﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر بھی وہ امن بر قرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ ان دنوں میں اشتعال انگیز تقریروں اور شر انگیز لٹریچر کی اشاعت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔امن کی صورتحال کو خراب کر نے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں