تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 14 دسمبر 2016 17:18

جھنگ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) جھنگ بھکر روڈ پر تھانہ صدر چوک میں تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھکر روڈ پر تھانہ صدر چوک میں ہنڈائی ڈالہ ایل ای ایس7453۔

(جاری ہے)

کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق ہونے والا کانسٹیبل محمد اسلم ٹریفک پولیس میں ڈرائیورتھا،پولیس اہلکار نے منی ٹرک ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے ٹرک پولیس اہلکار کے اوپر چڑھا دیا اور اسے کچل ڈالا جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، نامعلوم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں