نومنتخب ایم پی اے مولانا مسرورنوازجھنگوی کاصاحبزادہ گروپ کی حمایت کااعلان

جھنگ میں چیئرمین ضلع کونسل کے22دسمبرکو ہونے والے انتخابات میں صاحبزادہ محبوب سلطان اور ان کے گروپ کی حمایت کی جائے گی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 دسمبر 2016 16:08

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر2016ء):جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب ایم پی اے مولانا مسرور نواز جھنگوی نے 22دسمبر کو ہونے والے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کیلئے صاحبزادہ محبوب سلطان اور ان کے گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حمایت یافتہ تمام کونسلرز اور چیئرمین حضرات کو ہدایت کی اور یقین دلایا کہ وہ اور ان کی جماعت صاحبزادہ گروپ کے پینل امیدوار چیئرمین ضلع صاحبزادہ حبیب سلطان ،وائس چیئرمین مہر اسلم بھروانہ اور مہر فرید نواز نول کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوا ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر مولانا مسرور نواز نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ گروپ کا پینل منتخب ہو کر جھنگ کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں