لوکل گورنمنٹ الیکشن کے موقع پر سکیورٹی انتظامات و دیگر امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 21 دسمبر 2016 12:37

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) لوکل گورنمنٹ الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات و دیگر امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو، ڈی او سی ہارون رشید، اسسٹنٹ کمشنرز، پی آر او ٹو ڈی سی او آغا حسین،ریٹرننگ آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ پولنگ کے تمام مراحل کے دوران امیدواران ضابطہ اخلاق پر مکمل طورپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، اس ضمن میں اسلحے کی نمائش پر سختی سے پابندی ہوگی ، انہوںنے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر کے خلاف بالاتفریق کارروائی عمل میں لانے کے حوالہ سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں،انہوںنے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے دو سو میٹر دور پولنگ کیمپ لگائے جائیں اورپولنگ صبح نو بجے سے دو بجے تک جاری رہے گی،ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کے حوالہ سے ضلعی پولیس کی طرف سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کیلئے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، انہوںنے کہا کہ پولیس افسران اور ملازمین اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیںاور انتخابی عملہ مکمل طورپر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں