ڈی سی او کی بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالہ سے اقدامات کی ہدا یت

بدھ 21 دسمبر 2016 12:41

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرغازی امان اللہ نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرسمس ڈے کے موقع پر تقریبات کے انعقاد میں تعاون اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کریں اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس ضمن میں حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے مکمل کوآرڈی نیشن کو بحال رکھا جائے۔

انہوںنے یہ ہدایات25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو، ڈی او سی ہارون رشید، اسسٹنٹ کمشنرز ، مسیحی برادری سے لیفٹینینٹ ڈی سالویشن آرمی چرچ ثمران، کیتھولک چرچ بابو جارج، برادرکیتھولک چرچ وقار عامہ اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے حکومت ہر مذہب کے پاکستانی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پوری ذمہ داری سے نبھائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے چرچ کے ذمہ داران کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں،انہوںنے کہا کہ عیسائی برادری کی معاونت اور تعاون سے کرسمس بازاروں کا انعقاد بھی کروایا جائیگا،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے کرسمس ڈے، 31دسمبر (نیو ایئر) کی رات اور پبلک پارکس کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات بارے خصوصی توجہ رکھنے اور سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں