ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بدھ 21 دسمبر 2016 12:38

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کیا۔ اس دوران انہوںنے جیل میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے معیا ر، قیدیوں کی رہائش خوراک اور دیگرسہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے موثر اقدمات اور اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل ہسپتال میں طبی سہولتوں کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران زیر علاج مریضوںکی عیادت کی اورعلاج معالجہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا، اس دوران انہوںنے نوعمراور خواتین اسیران کی بیرکس کا بھی معائنہ کیا اورقیدیوں کے مسائل سے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی، اے ڈی سی محمد اویس ملک نے مجموعی طور پر جیل کے سکیورٹی کے انتظامات، قیدیوںکو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار، غلہ گودام،ہسپتال میں موجود مشینری و ڈسپنسری، کمپیوٹر لیب اور کنٹرول پر جیل انتظامیہ کے انتظامات اور ڈسپلن کو سراہا ،اے ڈی سی نے مزید کہا کہ جیل ہسپتال میں طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں مکمل تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں